شعبہ حفظ و ناظرہ بنین و بنات :
یہ جامعہ کا سب سے قدیم شعبہ ہے۔ جس میں نہایت اہتمام کے ساتھ بچے اور بچیاں قرآن کریم حفظ کرتے ہیں۔ اس وقت بھی اس شعبے میں تقریباً 800 طلبہ و طالبات تعلیم حاصل کر رہے ہیں یہ تعداد ان طلبہ کی ہے جو جامعہ میں شب و روز رہائش رکھتے ہیں اور ان کی تمام ضروریات خوراک ولباس ،علاج ومعالجہ ،وظائف وغیرہ کی کفالت ، جامعہ کی ذمہ داری ہے ،اردگرد سے آنے والے غیر رہائشی طلبہ و طالبات کی تعداد ہزار سے زائد ہے۔اس شعبۂ کے فاضل حفاظ کرام ملک و بیرون ملک بیشتر مقامات پر تحفیظ القرآن و تجوید کی خدمات میں مصروف ہیں۔
« شعبہ جات »