ڈیجیٹلائزیشن ذخیرۂ احادیث و علمی تحقیقات :

جامعہ حمادیہ کا مستقبل کا عظیم منصوبہ، ذخیرۂ احادیث و دیگر علمی تحقیقات کو ڈیجیٹلائزیشن میں منتقل کرنا ہے،  تاکہ  نہ صرف یہ کہ یہ نادر علمی تحقیقات ہماری آنے والی نسلوں کے لئے محفوظ ہوجائیں، بلکہ یہ دنیا کے ہر علم کے پیاسے تک بذریعہ انٹرنیٹ پہنچ سکیں۔ اور اس منصوبے میں  جامعہ حمادیہ سے فارغ التحصیل طلباء کرام بنیادی اہمیت کے حامل ہوں گے۔ یہ طلباء اپنے  اساتذہ کی زیر نگرانی ذخیرہ احادیث اور دیگر علمی تحقیقات کو ڈیجیٹلائزڈ کریں گے،  یہ کئی سالوں پر محیط منصوبہ ہوگا، جب کہ   اس منصوبے پر تقریبا ً سالانہ دس لاکھ روپے خرچ آئے گا۔

« مستقبل کے منصوبہ جات »