شعبہ کتب خانہ (لائبریری) :
جامعہ حمادیہ کے شعبہ درسِ نظامی میں زیر تعلیم طلباء کے لئے نہ صرف تعلیم، طعام و رہائش بلا معاوضہ ہوتی ہے، بلکہ ان کی نصابی کتب کی فراہمی بھی جامعہ حمادیہ کرتا ہے۔ اس سلسلے میں جامعہ کا شعبہ کتب خانہ بہت اہمیت کا حامل ہے، جو کہ کئی ہزار کتب کو پورے سال کے لئے عاریتاً طلبہ کرام کو استفادے کے لئے دیتا ہے، اور یہ کتب طلباء سے سال کے آخر میں واپس لے لی جاتی ہیں، تاکہ اگلے سال نئے طلباء کرام کو دی جاسکیں۔ بعینہ یہ کتب خانہ اساتذہ جامعہ حمادیہ کو بھی ان کی ضرورت کی کتب عاریتاً جاری کرتا رہتا ہے۔ نیز یہ کتب خانہ بطورایک چھوٹے دارالمطالعہ ، جامعہ کے اساتذہ کرام کے لئے نعمت غیر مترقبہ ہے۔
« شعبہ جات »