جامعہ میں جوعظیم دینی خدمات سرانجام دی جارہی ہیں ان میں ایک بہت اہم خدمت “دارالافتاء” کی ہے، یہ شعبہ عام مسلمانوں کی دینی ضروریات پوری کرنے، ان کے عائلی،معاشرتی،تجارتی ،سائل کوحل کرنے اسلام کے بارے میں پھیلائے گئے شکوک وشبہات کوزائل کرنے کے لیے اور انہیں صحیح اسلامی احکام سے آگاہ کرنے کے لیے قائم کیا گیا ہے، جس سے صرف مقامی مسلمان ہی نہیں بلکہ بیرونی و غیر ملکی بھی مسلمان استفادہ کرتے ہیں اور زبانی و تحریر ی سوالات کے جواب بذریعہ ای میل یا آن لائن حاصل کرتے ہیں ،دارالافتاء میں ہر نوع کے مسائل کے جوابات قرآن وحدیث اور کتابوں کے معتبرحوالہ تحریر کئے جاتے ہیں۔
اس وقت دارالافتاء میں توسیع کی شدید ضرورت ہے، جس میں تخصص کے طلباء کے لئے نشستیں، مفتیان کرام کے لئے نئی نشستیں مع لیپ ٹاپ اور کمپیوٹر زمع مطلوبہ فرنیچر درکار ہے۔جس کا تخمینہ تقریبا دس لاکھ روپے ہے۔
« مستقبل کے منصوبہ جات »