شعبہ درسِ نظامی بنین :
یہ جامعہ حمادیہ کا اہم شعبہ ہے جو کہ 1972 سے قائم ہے۔اس شعبہ میں قرآن پاک کے حافظ و ناظرہ خواں،مڈل پاس بچوں کو داخلہ دیا جاتا ہے ۔ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے نصاب کے عین مطابق یہ شعبہ نہایت کامیابی کے ساتھ چل رہا ہے اب تک سینکڑوں علماء وفضلاء یہاں سے فیض یاب ہوچکے ہیں،اورالحمداللہ!پوری دُنیامیں دین متین کی اعلیٰ خدمات میں مصروف ہیں۔ اس شعبے میں ابتدائی درجات(اعدادیات) سے لیکر دورۂ حدیث اور تخصص فی الفقہ(پی ایچ ڈی)تک کے درجات قائم ہیں، اس شعبہ میں ہر سال پانچ سو(500) سے زیادہ طلبہ ہوتے ہیں۔ یہاں سے جاری شدہ اسناد(شہادۃ العالمیہ) کو وزارت تعلیم حکومت پاکستان نے ایم اے عربی و ایم اے اسلامیات کے مساوی تسلیم کیا ہواہے۔اس شعبہ میں درجات عالیہ میں میٹرک کرنے والے طالب علم کو داخلے میں فوقیت دی جاتی ہے۔
« شعبہ جات »