جامعہ حمادیہ کے طلباء واساتذہ کرام کے لئے اس وقت کوئی مستقل دارالمطالعہ (اسٹڈی روم) موجود نہیں ہے، جس کی وجہ سے طلباء واساتذہ کو دورانِ تعلیم بہت مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔ کیوں کہ دارالمطالعہ ہر تعلیمی ادارے کے لئے ایک لازمی جز ہے۔
اس سلسلے میں جامعہ حمادیہ کے کتب خانہ میں توسیع کرتے ہوئے ، کتب خانہ کے متصل ایک وسیع دارالمطالعہ کی تعمیر کی شدید ضرورت ہے، جس میں میز کرسیوں، ائیر کنڈیشن، لائٹس، پنکھوں وغیرہ کا کل تخمینہ تقریباً پندرہ لاکھ روپے ہے، جو کہ مخیر حضرات کے لئے صدقہ جاریہ باعث ہوگا کہ اس دارالمطالعہ سے فائدہ اٹھانے والے تشنگانِ علم دین کا علم تا قیامت پھیلتا رہے گا، اس میں حصہ ڈالنے والے حضرات کے لئے تا قیامت اجر لکھا جاتا رہے گا۔ ان شاءاللہ
« مستقبل کے منصوبہ جات »