الاحسان ٹیکنالوجیر :
ہم بارگاہ رب العزت کے حضور شکر گزار ہیں کہ جامعہ حمادیہ کو ہمیشہ ایسے معاونین و مخیر حضرات کا تعاون حاصل رہا ہے کہ جن کی توجہ ہمیشہ سے جامعہ کی ترقی اور کامیابی پر مرکوز رہی ۔اسی اہتمام کے تحت سنہ 2018ء میں ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں مقیم ،جامعہ کی ترقی کی فکر رکھنے والے عزت مآب معاونین کرام نے جامعہ کے طلباء کرام کے لیے کمپیوٹر کی تعلیم کی فراہمی کا بیڑہ اٹھایا جس کامقصد علماء کرام کی ایسی کھیپ تیار کرنا ہے جو کہ دینی علوم کے ساتھ ساتھ کمپیوٹر کے ایڈوانس علوم میں بھی ماہر ہوں تاکہ امت مسلمہ کو درپیش مسائل کو حل کرنے میں معاون و مددگار ہوسکیں۔
لہٰذا ان حضرات اور پاکستان میں موجود دیگر معاونین کرام کی فکر وتعاون کے نتیجے میں انتہائی قلیل وقت اور رقم میں 25کمپیوٹرز پر مشتمل تمام جدید سہولیات سے مزین “کمپیوٹر لیب الاحسان ٹیکنالوجیز “کا قیام عمل پذیر ہوا، جس نے انتہائی قلیل عرصے میں درج ذیل سنگ میل عبور کئے:
- پچھلے تعلیمی سالوں میں 60طلبا پرمشتمل مختلف بیجز فارغ ہوئے ۔
- جبکہ تعلیمی سال 2020-2019ء میں الاحسان ٹیکنالوجیز کی بدولت جامعہ حمادیہ پاکستان کا پہلا اور اب تک کا واحد مدرسہ بنا جس نے اپنے تمام طلباء کے لیے کمپیوٹر کی تعلیم حاصل کرنالازمی کردی۔ لہٰذا درس نظامی، اعدادیات، تجوید اور نہم و دہم کے تمام طلباء کرام کے لیے الاحسان ٹیکنالوجیز میں پورے سال کمپیوٹر کی تعلیم جاری رہی۔ اور بحمدللہ اس سال 340 سے زیادہ طلباءکرام نے ڈپلومہ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کا لیول ۔اے(اول )مکمل کیا۔
- نہ صرف یہ بلکہ سال 2019ء اساتذہ جامعہ حمادیہ کے لیے بھی کمپیوٹر کورس کا اجراء کیا گیا، جس کے تحت 15سے زیادہ اساتذہ کرام نے ڈپلومہ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کا لیول۔اے(اول) مکمل کیا۔
« شعبہ جات »