تعارف جامعہ حمادیہ :
جامعہ حمادیہ 65 سال سے زائد عرصہ پر محیط علمی خدمات کا حامل مرکزی ادارہ ہے جہاں سے ہزاروں کی تعداد میں ،علماء، حفاظ و قراء تیار ہوئے اور آج دنیا بھر کے مختلف ممالک میں علمی و تحقیقی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
جامعہ حمادیہ میں شعبہ درسِ نظامی(بنین و بنات)، شعبہ حفظ و ناظرہ (بنین و بنات)، شعبہ الحماد روضۃ الاطفال سیکنڈری اسکول، شعبہ معھد اللغۃ العربیہ ، شعبہ تجوید ، شعبہ الحماد ایجوکیشنل سسٹم، شعبہ الاحسان ٹیکنالوجیز، اور شعبہ نہم دہم میں دور حاضر کے تقاضوں کے عین مطابق دینی و عصری تعلیم دی جاتی ہے۔ جامعہ حمادیہ کے دارالاقامہ ( ہاسٹل )میں مقیم طلباء و طالبات کی تعداد تقریباً ایک ہزار(1000)کے لگ بھگ ہے۔
جامعہ حمادیہ کے اساتذہ و دیگر عملہ کی تعدادتقریباً (200)ہے۔ جن میں سے بیش تر اساتذہ و عملہ اپنے اہل خانہ کے انتظامیہ جامعہ حمادیہ کی طرف سے مہیا کردہ گھروں میں قیام پذیر ہیں۔ اور ان کےقیام و رہائش کے اخراجات جامعہ برداشت کرتا ہے۔
جامعہ کے سالانہ اخراجات (علاوہ تعمیراتی اخراجات) پانچ کروڑ روپے(5،00،00،000)سے متجاوز ہیں، جو کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پورے ہورہے ہیں۔ اور مخیر حضرات اس میں اپناحصہ ڈال کر دنیا و آخرت کی خیر حاصل کررہے ہیں۔
« مختصر تعارف جامعہ حمادیہ »