شعبہ دارالافتاء :

جامعہ میں جوعظیم دینی خدمات سرانجام دی جارہی ہیں ان میں ایک بہت اہم خدمت “دارالافتاء” کی ہے، یہ شعبہ عام مسلمانوں کی دینی ضروریات پوری کرنے، ان کے عائلی،معاشرتی،تجارتی ،سائل کوحل کرنے اسلام کے بارے میں پھیلائے گئے شکوک وشبہات کوزائل کرنے  کے لیے اور انہیں صحیح اسلامی احکام سے آگاہ کرنے کے لیے قائم کیا گیا ہے، جس سے صرف مقامی مسلمان  ہی نہیں بلکہ بیرونی و غیر ملکی بھی مسلمان استفادہ کرتے ہیں اور زبانی و تحریر ی سوالات کے جواب بذریعہ ای میل یا آن لائن حاصل کرتے ہیں ،دارالافتاء میں ہر نوع کے مسائل کے جوابات قرآن وحدیث اور کتابوں کے معتبرحوالہ  تحریر کئے جاتے ہیں۔

پاکستان میں سب سے پہلے آن لائن دارالافتاء کی سہولت کے ذریعے دینی مسائل کا جواب دینے  کا منفرد اعزاز جامعہ حمادیہ کے دارالافتاء کو ہی حاصل ہے۔ نیز حضرات مفتیان کرام کی سہولت کے لیے ایک جدید کمپیوٹر مع آٹھ ہزار(8,000)سے زائد ڈیجیٹل کتب کےساتھ موجود ہے جس کی مدد سے دینی مسائل کے حل کے لیے حوالہ جات کی تلاش میں مفتیان کرام کی روزانہ کئی گھنٹوں کی بچت ہوجاتی ہے ۔اورفتاویٰ کی جلدوں  کی تیاری میں بھی مددملتی ہے۔

نہ صرف اتنا بلکہ دارالافتاء جامعہ حمادیہ غیرمسلوں کوقبولِ اسلام اور اورنومسلموں کوسندِاسلام کے اجراء کی خدمت میں بھی پیش پیش ہے۔